مقبول خبریں
افغانستان اور بھارت کے درمیان میچ میں شائقین آپس میں لڑ پڑے، ویڈیو دیکھیں
نئی دہلی: آئی سی سی ورلڈکپ میں افغانستان اور بھارت کے درمیان میچ میں شائقین آپس میں لڑ پڑے۔
ورلڈکپ 2023 کا نواں میچ بھارت اور افغانستان کے درمیان ہوا، جس میں بھارت نے باآسانی میچ جیت لیا اور مخالف ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست دی۔
اسٹیڈیم میں صورتحال اس وقت خراب ہوئی جب بھارتی اور افغان شائقین کرکٹ درمیان تلخ کلامی ہوئی جو بڑھتے بڑھتے ہاتھا پائی تک پہنچ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت ٹاکرا: ڈینگی میں مبتلا شبمن گل احمد آباد پہنچ گئے
شائقین دورانِ لڑائی ایک دوسرے پر لاتوں اور گھونسوں کو بےدریغ استعمال کررہے ہیں جبکہ ساتھ بیٹھے لوگ جھگڑا ختم کروانے کی کوشش کررہے ہیں۔
Afghan🇦🇫 fans vs indian🇮🇳fans fight at dehli stadium 👀🔥#CWC2023 #CWC23 #INDvsAFG #NaveenUlHaq #RashidKhan #rohitsharma #ViratKohli #WorldCup #GautamGambhir #naveen #fixed pic.twitter.com/gVfK5bocd1
— Shahmirabrar (@Shahmirabrar1) October 11, 2023
خیال رہے کہ اس سے قبل سال 2022 کے ایشیاکپ کے دوران بھی افغان تماشائیوں نے پاکستان سے ہار پر گراؤنڈ کی کرسیاں اکھاڑ پھینکیں تھی جبکہ پاکستانی فینز پر بھی حملے کیے تھے جس سے متعدد پاکستانی فینز شدید زخمی ہوگئے تھے۔