مقبول خبریں
اسرائیل نے معصوم شہریوں پر فاسفورس بم برسادئیے، ویڈیو ثبوت پیش
اسرائیل غزہ میں فاسفورس بم استعمال کرنے لگا، فلسطینی حکومت نے ثبوت پیش کردیے
فلسطین کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ کے علاقوں پر ممنوعہ فاسفورس بم استعمال کیے جا رہے ہیں۔
حماس کے حملوں کے بعد غزہ پر اسرائیلی بمباری تیز ہوگئی ہے اور ہزاروں ٹن بارود غزہ میں موجود انسانی آبادیوں پر گرایا گیا ہے۔
اسرائیل کی جانب سے بجلی، پانی اور ایندھن بھی بند کردیا گیا ہے جس کے بعد سے غزہ میں سنگین انسانی بحران سر اٹھا رہا ہے۔
اسرائیل کی جانب سے غزہ پر بمباری کے نتیجے میں ایک ہزار سے زائد افراد شہید اور سیکڑوں زخمی ہوگئے جبکہ شہدا میں بڑی تعداد میں بچے بھی شامل ہیں۔
اسرائیل نے رہائشی عمارتوں، مساجد، دکانوں، فیکٹریوں اور ایمبولینسوں کو بھی نشانہ بنایا ہے۔
دوسری جانب فلسطین کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ کے علاقوں پر ممنوعہ فاسفورس بم استعمال کر رہا ہے۔
وزارت خارجہ کی جانب سے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ویڈیو جاری کی اور بیان میں کہا کہ قابض اسرائیلی افواج کی جانب سے شمالی غزہ کے علاقے الکرامہ میں بین الاقوامی سطح پر ممنوعہ فاسفورس بم استعمال کیے گئے۔
The #Israeli occupation uses the internationally prohibited white phosphorus against Palestinians in Al Karama area, north of #Gaza.
#الاحتلال يقصف منطقة الكرامة بالفسفور المحرم دوليا شمال مدينة #غزة.#Gaza_Under_Attack #Palestine pic.twitter.com/hk7AFt43oU
— State of Palestine – MFA 🇵🇸🇵🇸 (@pmofa) October 10, 2023
ممنوعہ وائٹ فاسفورس سے زمین پر وسیع علاقے میں آگ بھڑک اٹھتی ہے، انسانی جسم کے پٹھوں اور ہڈیوں تک کو جلادیتا ہے۔
یہ پڑھیں : غزہ پر اسرائیلی بربریت جاری :اقوام متحدہ کے 9 ملازمین ہلاک