جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی: خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

09 اکتوبر, 2023 11:11

اسرائیل پر حماس کے حملے کے بعد پیر کو تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا،کیونکہ مشرق وسطیٰ میں تنازع کے خدشے کے پیش نظر مارکیٹوں میں قیمتیں بڑھ گئیں۔

پیر کو عالمی منڈیوں میں اتار چڑھاؤ ، ایران سے سپلائی میں ممکنہ رکاوٹوں کے خدشات ، ایشیائی تجارت میں برینٹ کروڈ کی قیمت 4.18 ڈالر یا 4.94 فیصد بڑھ کر 88.76 ڈالر فی بیرل تک چلی گئی۔

خیال رہے کہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا رجحان رہا اور اس کی قیمت میں ساڑھے 5 فیصد سے زائد کمی ہوگئی تھی۔

 یہ پڑھیں : عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان، پاکستان میں بھی بڑی کمی کا امکان

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top