جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

نسیم شاہ کے کندھے کی سرجری مکمل ،فاسٹ بالرکاقوم کو شکریہ

04 اکتوبر, 2023 17:19

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کے کندھے کی سرجری مکمل ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق نسیم شاہ کے کندھے کی سرجری انگلینڈ میں کی گئی ہے۔

نسیم شاہ چار سے چھ ہفتے آرام کریں گے اور ری ہیب مکمل کرنے کے بعد بولنگ شروع کر سکیں گے۔

نسیم شاہ گزشتہ ماہ ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف میچ میں کندھے کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے۔

ماہر ڈاکٹرز نے نسیم شاہ کی سرجری تجویز کی تھی، کندھے کی تکلیف کے باعث نسیم شاہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ سے باہر بھی ہوئے۔

نسیم شاہ نے سرجری کے بعد ویڈیو پیغام میں قوم سے دعاؤں میں یاد رکھنے پر شکریہ بھی کیا ہے۔

یہ پڑھیں : ورلڈکپ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان:شاداب نائب کپتان برقرار، نسیم شاہ باہر

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top