جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

بابر اعظم ورلڈ کپ میں تین یا چار سنچریاں بنائیں گے: گوتم گمبھیر

03 اکتوبر, 2023 15:03

ممبئی: گوتم گمبھیر کا کہنا ہے کہ مجھے لگتا ہے بابر اعظم اس ورلڈ کپ میں پاکستان کے لیے تین یا چار سنچریاں بنائیں گے۔

بھارتی ٹی وی ’اسٹار اسپورٹس‘ پر گفتگو کرتے ہوئے سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر نے کہا کہ پاکستان کے کپتان بابر اعظم کے پاس جس طرح کی تکنیک ہے، مجھے لگتا ہے وہ اس ورلڈ کپ میں پاکستان کے لیے تین یا چار سنچریاں بنائیں گے۔

گوتم گمبیر کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ 2023 بھارتی کپتان روہت شرما اور پاکستانی کپتان بابر اعظم دونوں کیلئے شاندار ثابت ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم کوالٹی بیٹر ہیں، وہ ورلڈکپ میں آگ لگا سکتے ہیں: گوتم گمبھیر

ان کا کہنا تھا کہ ہوم گراؤنڈز پر روہت شرما کا ریکارڈ انتہائی شاندار ہے، وہ انڈیا میں 80 میچوں میں 58.42 کی اوسط سے 4148 رنز بنا چکے ہیں، انکے پاس تین یا چار ڈبل سنچریاں بھی ہیں لہذا مجھے یقین ہے کہ وہ واقعی ورلڈ کپ میں کچھ بڑا کرنے کیلئے بے چین ہوں گے۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top