جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سانحہ 9 مئی: جناح ہاؤس حملہ اور دیگر مقدمات کے چالان انسداددہشت گردی عدالت میں جمع

28 ستمبر, 2023 11:04

 

لاہور: سانحہ 9 مئی کو جناح ہاؤس حملہ سمیت دیگر مقدمات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

پراسیکیوشن نے 9 مئی کو جناح ہاؤس حملہ سمیت دیگر مقدمات کے چالان انسداد دہشتگردی عدالت میں جمع کرادیے ہیں۔

پراسکیوشن کی جانب سے سانحہ 9 مئی کے مقدمات کے جو چالان عدالت میں جمع کرائے گئے ان مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی، سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ ، محمود الرشیداور سابق وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نامزد ہیں۔

اس کے علاوہ چالان میں خدیجہ شاہ اور صنم جاوید سمیت دیگر ملزمان شامل ہیں۔

پراسیکیوشن نے جناح ہاؤس حملہ کیس، عسکری ٹاور حملہ، شادمان تھانہ جلانے اور شیر پاؤ پل پر جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے اورجسٹس مظاہر علی اکبر کے اسکواڈ کی گاڑی کو جلانے کے مقدمے کا بھی چالان جمع کرایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 9 مئی کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنان نے اہم سرکاری اور دفاعی اداروں کی عمارتوں کو نشانہ بنایا جس میں شہدا کی یادگاروں کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔

 یہ پڑھیں : سانحہ 9 مئی : چیئرمین پی ٹی آئی سمیت تمام ملزمان پر بغاوت کی دفعہ عائد

 

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top