جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

الیکشن یا کسی وجہ سے پی ایس ایل کو دبئی منتقل نہیں کیا جائیگا: گورننگ کونسل

26 ستمبر, 2023 14:09

لاہور: پاکستان سپر لیگ کی گورننگ کونسل نے ملک میں الیکشن یا کسی دوسری وجہ سے پی ایس ایل کو دبئی منتقل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

لاہور میں چیئرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف کی زیر صدارت پی ایس ایل گورننگ کونسل کا اجلاس ہوا، اجلاس میں پی ایس ایل کے مختلف امور زیر بحث آئے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی ایس ایل 9 میں 6 ٹیمیں ہی شرکت کریں گی، آنے والے پی ایس ایل کے سیزن میں کسی نئی ٹیم کا اضافہ نہیں ہوگا۔

پی ایس ایل 9 آٹھ فروری سے 24 مارچ تک منعقد ہوگی، پی ایس ایل کے فائنل شیڈول کی منظوری پی ایس ایل کے اگلے اجلاس میں دی جائےگی۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی ولی عہد نے کرکٹ ٹیم کی تشکیل کیلئے پی ایس ایل کی فرنچائز کے مالک کو بلالیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ ملک میں الیکشن یا کسی دوسری وجہ سے پی ایس ایل کو دبئی منتقل نہیں کیا جائے گا، تمام فرنچائزز نے بھی پی ایس ایل کہیں اور منتقل نہ کرنے پر اتفاق کیا، الیکشن کی وجہ سے اگر میچز متاثر ہونے کا خدشہ ہوا تو پی ایس ایل شیڈول کو تبدیل کیا جائے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top