جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ہمارے پاس سبسڈی دینے کیلئے مالی گنجائش نہیں : نگراں وزیر خزانہ

30 اگست, 2023 16:47

اسلام آباد: نگراں وزیر خزانہ ڈکٹر شمشاد اختر نے کہا ہے کہ ہمارے پاس سبسڈی دینے کیلئے مالی گنجائش نہیں ہے، ملک کی معاشی صورت حال اندازے سے کہیں زیادہ خراب ہے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں نگراں وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کمیٹی کو معاشی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے معیشت کو تباہ کرنے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑی گئی،ہمارے پاس سبسڈی دینے کیلئے مالی گنجائش نہیں ہے۔

نگراں وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف معائدہ ہمیں ورثے میں ملا ہے اس پر دوبارہ بات چیت ممکن نہیں ، آئی ایم ایف پروگرام کے ساتھ دوسرے قرضے جڑے ہیں،ایک ہفتے کے بعد معیشت پر کمیٹی کو بریفنگ دیں گے، دیکھ رہے ہیں کہ کیا ہمارے لئے کرنا ممکن ہے اور کیا ممکن نہیں۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ موجودہ معاشی صورت حال کی وجہ سیاسی و معاشی عدم استحکام ہے، سیاسی عدم استحکام کے کیلئے معزز سیاسی لوگ فیصلے کرینگے، تیل کے حوالے سے ہمارا دنیا پر انحصار ہے، ہمیں بوجھ عوام پر منتقل کرنا پڑتا ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ یوٹیلیٹی شعبے میں کچھ چیزوں کا تعین کیا گیا ہے جس سے واپسی ممکن نہیں،یہ تاثر درست نہیں ہے ہمارے پاس لامحدود اختیارات ہیں، ہمارے پاس محدود اختیارات ہیں انکے اندر رہتے ہوئے کام کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ منتخب حکومت نے آئی ایم ایف سے ایڈجسٹمنٹس کا معاہدہ کیا،نگراں حکومت اس ضمن میں کچھ نہیں کرسکتی، مراعات یافتہ طبقے کو حاصل سہولت واپس لینے کی تجویز زیر غور ہے۔

اس اجلاس میں سینیٹر کامل علی آغا نے کہا کہ بجلی بلوں میں عائد ٹیکسوں کو فی الفور واپس لیا جائے،ایک جگہ چوری ہوتی اس خمیازہ پوری قوم کو بھگتنا پڑتا ہے۔

یہ پڑھیں : 18 رکنی نگراں وفاقی کابینہ نے حلف اٹھالیا

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top