جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

آئی ایم ایف کو بجلی میں ریلیف کا تحریری پلان آج بھیجا جائے گا:وزارت خزانہ

30 اگست, 2023 11:55

اسلام آباد: ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل رابطہ ہوا ہے جس میں بجلی کے بلوں میں ریلیف کے لیے آئی ایم ایف سے بات چیت کی گئی ہے۔

اس رابطے میں آئی ایم ایف کو بجلی کے بلوں میں اضافے کے بعد کی صورتحال سے آگاہ کیا گیااوربجلی کے بلوں میں ریلیف کیلئے مختلف تجاویز آئی ایم ایف کو پیش کی گئی ہیں۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف نے بجلی کے بلوں میں ریلیف کیلئے تحریری پلان مانگ لیا، جس کے بعد آج شام آئی ایم ایف کو تحریری پلان بھیجے جانے کا امکان ہے۔

یہ پڑھیں : بجلی کا بل زیادہ آنے پر ایک نوجوان نے خود کشی کرلی

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top