جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

آرمی چیف عاصم منیر نے معیشت کی بحالی کیلئے موجودہ حکومت کوحمایت کی یقین دہانی

29 اگست, 2023 10:33

اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی اپیکس کمیٹی نے گزشتہ حکومت کے منظور کردہ منصوبوں کی توثیق کردی جبکہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ملکی معیشت کی بحالی کیلئے نگران حکومت کے ساتھ پاک فوج کے بھرپور تعاون کی یقین دہانی بھی کروا دی۔

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیرصدارت اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس ہوا اور یہ نگران حکومت کا پہلا اجلاس تھا، خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں آرمی چیف نے شرکت کی جبکہ نگراں وفاقی وزرا، چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، صوبائی وزراء اور اعلیٰ حکام بھی شریک ہوئے۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس کو جاری منصوبوں اور مکمل شدہ اہداف پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، اپیکس کمیٹی نے ایس آئی ایف سی کے بین الاقوامی سطح پر تعاون کی کوششوں، سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے سعودی عرب اور اسلامی تنظیم برائے غذائی تحفظ کے دوروں کو سراہا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی نےگزشتہ حکومت کے منظور کردہ منصوبوں کی توثیق کی جس میں زراعت، لائیو اسٹاک، کان کنی، معدنیات، آئی ٹی اور توانائی کے شعبوں میں منصوبوں شامل ہیں۔

وزیراعظم نے ایس آئی ایف سی کے تحت سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانے اور تعین شدہ منصوبوں کی تکمیل کی ہدایت کی جبکہ آرمی چیف نے ملکی معیشت کی بحالی کیلئے نگراں حکومت کے ساتھ پاک فوج کے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔

یہ پڑھیں :پاکستانی عوام اور افواج پاکستان ہمیشہ ایک تھے اور ایک ہی رہیں گے : آرمی چیف

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top