جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

وزیراعظم کی 48 گھنٹے میں بجلی کے زائد بلوں کو کم کرنے کی ہدایات

28 اگست, 2023 10:51

سلام آباد:نگراں وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے48گھنٹے میں بجلی کے زائد بلوں کو کم کرنے کی ہدایات کی ہے ،وزیر اعظم نے ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ بجلی کے بل کم کرنے کیلئے اقدامات مرتب کیے جائیں۔

نگراں وزیر اعظم نے کہا کہ جلدبازی میں کوئی ایسا اقدام نہیں اٹھائیں گے،جس سے ملک کو نقصان پہنچے،ایسے اقدامات اٹھائیں جس سے صارفین کو فائدہ اور خزانے پر بوجھ نہ پڑے،ایسا ممکن نہیں عام آدمی مشکل میں ہو اور ہم مفت بجلی استعمال کریں۔

انھوں نے کہا کہ مفت بجلی حاصل کرنے والے افسراں اور اداروں کی مکمل تفصیل فراہم کی جائیں،میں عام آدمی کی نمائندگی کرتا ہوں،وزیراعظم ہاوس اور پاک سیکریٹریٹ میں بجلی کا خرچہ کم سے کم کیا جائے۔

نگراں وزیراعظم نے آج ٹھوس اقدامات اور پلان تیار کرکے پیش کرنے کی ہدایات کی ہے ۔

واضح رہے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت بجلی کے زائد بلوں سے متعلق اجلاس آج پھر ہوگا۔

گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں نگراںوزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی تھی تاہم اس اجلاس میں بجلی بل کے ستائے عوام کو فوری طور پر ریلیف دینے کا فیصلہ نہ ہوسکا تھا۔

یہ پڑھیں : بجلی کے بلوں میں ٹیکسوں کی بھرمار : جانئے بل میں چھپے ٹیکسوں کے بارے میں !

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top