جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

فرانس: تارکین وطن کی کشتی کو حادثہ، 6 افراد ہلاک کئی لاپتہ

13 اگست, 2023 12:56

انگلش چینل میں تارکین وطن سے بھری کشتی ڈوبنے سے 6 فراد ہلاک ہو گئے جبکہ 50 کے قریب افراد کو بچا لیاگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس واقعے میں اب بھی 10 افراد لاپتا ہیں۔

حکام نے بتایا کہ برطانوی اور فرانسیسی کوسٹ گارڈز نے 50 کے قریب افراد کو ڈوبنے سے بچا لیا ہے، ڈوور میں کئی لوگوں کو لائف بوٹ سے اسٹریچرز پر اتارتے ہوئے دیکھا گیا لیکن زخمیوں کی حتمی تعداد ابھی تک واضح نہیں ہے۔

امدادی کشتی میں سوار ایک رضاکار نےبتایا کہ کشتی پر بہت زیادہ لوگ سوار تھے اور تارکین وطن ڈوبتی ہوئی کشتی سے پانی نکالنے کے لیے جوتے استعمال کر رہے تھے۔

دوسری جانب ایک فرانسیسی پراسیکیوٹر نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں پہلا ایک افغان شخص تھا جس کی عمر 25 سے 30 سال کے درمیان تھی۔

ریسکیو عملے کا کہنا ہے کہ اس ہفتے یہ ساتواں موقع ہے کہ انہیں لوگوں کو پانی سے نکالنا پڑا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top