جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

مودی کا ہندوستان : عیسائیوں کیلئے بھی جہنم بن گیا

12 اگست, 2023 10:03

انڈیا کے وزیر اعظم اور گجرات کے قصائی کی ظالمانہ پالیسی سے نہ صرف مسلمان مشکلات میں ہے بلکہ انڈیا کی عیسائی کمیونٹی بھی شدید مشکلات کا شکار ہے۔

یونائیٹڈ کرسچین فورم کی تہلکہ خیز رپورٹ منظر عام پر آگئی ہے جس میں دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت اور مذہبی رواداری کے دعوے کرنے ولے ملک کی قلعی کھل گئی ہے۔

اوپن ڈورز آرگنائزیشن نے ہندوستان کو عیسائیوں کیلئے خطرناک ملک قرار دے دیا منظر عام پر آنے والی رپورٹ کے مطابق گزشتہ6ماہ میں ہندوستان میں عیسائیوں کیخلاف 400سے زائد پُر تشدد واقعات ہوئے جب کےگزشتہ سال بھی عیسائیوں کیخلاف598 پُر تشددواقعات رپورٹ ہوئے تھے۔

رپورٹ کےمطابق ریاست اُتر پردیش عیسائیوں کیخلاف155پُر تشدد واقعات کے ساتھ سرِ فہرست ہے۔اسی طرح مودی سرکار نے مذہب تبدیلی کے قوانین کی آڑ میں 35عیسائی پادریوں کو جیل میں ڈال دیا۔

رپورٹ میں یہ بھی درج ہے کہ بی جے پی دور میں عیسائی برادری کیخلاف نفرت انگیز جرائم کئی گنابڑھ گئے ،1964سے1997تک 33برس میں عیسائیوں کیخلاف صرف62 پُر تشددواقعات ،1998سے2004تک عیسائیوں کیخلاف ایک ہزار سے زائد پرتشدد واقعات رپورٹ ہوئے

1998میں مودی کے زیر سایہ گجرات فسادات میں 25عیسائی گاؤں جلائے گئے ، رپورٹ کے مطابق 1998میں مودی کے زیر سایہ گجرات فسادات میں 25عیسائی گاؤں جلائے گئے،2008میں اڑیسا میں عیسائیوں کے600سے زائد گاؤں اور 400چرچ جلائے گئے.

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top