جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ایران میں جنگل میں آگ لگنے سے جیل کے اطراف موجود بارودی سرنگیں پھٹ گئیں

05 اگست, 2023 10:30

ایران: تہران کے جنگلوں میں سخت گرمی کے باعث آگ لگ گئی جس کے باعث جیل کے ارد گرد سیکیورٹی زون میں لگی بارودی سرنگیں دھماکے سے پھٹ گئیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق آگ صرف چند منٹوں کے لیے لگی جس پر فوری طور پر قابو پا لیا گیا، آگ کے باعث جیل کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور نہ ہی اس واقعے میں کوئی جانی نقصان ہوا۔

غیر ملکی میڈیارپورٹس کے مطابق ایون جیل بجلی کی خاردار تاروں سے بھی گھرا ہوا ہے، اس جیل میں سیاسی قیدیوں کے ساتھ ساتھ غیر ملکیوں اور دہری شہریت والوں کو رکھا جاتا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اس جیل کے ایک حصے میں گزشتہ سال لگنے والی آگ کے باعث 8 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

یہ پڑھیں : پیوٹن جنگ بندی کی آڑ میں کچھ آکسیجن تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں : امریکی صدر

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top