جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

صدر مملکت عارف علوی کا یوم استحصال کشمیر پر پیغام

05 اگست, 2023 09:49

صدر مملکت عارف علوی کا یوم استحصال کشمیر پر پیغام دیتے ہوئے کہا ہےکہ 5اگست کو بھارت نے غیرقانونی طور پریکطرفہ کارروائیوں کاآغاز کیا۔

صدر مملکت نےکہا کہ یہ اقدامات متنازعہ علاقے پر قبضہ کرنے کیلئے کیے گئے تھے،بھارت کشمیری عوام کی آزادی کی تڑپ کو کم نہیں کرسکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کا کشمیری عوام کے حقوق سے انکار غیرقانونی عمل ہے۔ بھارتی ریاستی دہشت گردی کشمیر کی حقیقت کو تبدیل نہیں کرسکتی۔ کشمیری لازوال قربانیاں دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں مظفر آباد, 5 اگست کی بھارتی آئینی دہشت گردی کیخلاف کشمیریوں کا انوکھا احتجاج

صدر عارف علوی کا کہناتھاکہ پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کی آواز بنتا رہے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top