جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ملک میں سونے کی قیمت میں اضافہ، ڈالر سستا ہوگیا

04 اگست, 2023 19:20

کراچی: پاکستان میں فی تولہ سونا 1300 روپے مہنگا ہوگیا ہے۔

سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں 1300 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 21 ہزار 500 روپے کا ہوگیا ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونا ایک ہزار 115 مہنگا ہوکر ایک لاکھ 89 ہزار 901 روپے کا ہوگیا ہے۔

تاہم عالمی مارکیٹ میں 4 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 1932 ڈالر کا ہوگیا ہے۔

ڈالر کی قدر میں کمی:

اس کے علاوہ انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، انٹربینک میں ڈالر 23 پیسے سستا ہوگیا ہے۔ انٹربینک میں ڈالر 286 روپے 97 پیسے پر بند ہوا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے سستا ہوگیا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 292 روپے پر فروخت ہوا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top