جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سندھ حکومت نے بڑے انقلابی کام کیے، دوبارہ اقتدار میں آنے پر باقی کے کام کریں گے: شرجیل میمن

04 اگست, 2023 16:23

کراچی: شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے بڑے انقلابی کام کیے ہیں، انتخابات کے دوبارہ اقتدار میں آنے پر باقی کے کام کریں گے۔

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی نے ریکارڈ قانون سازیاں کی ہیں، سندھ حکومت نے بڑے انقلابی کام کیے ہیں، ہمیں سب سے بڑا چیلنج سیلاب کا تھا، انتخابات کے دوبارہ اقتدار میں آنے پر باقی کے کام کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: نگراں وزیراعظم کیلئے شاہد خاقان ممکنہ اور مضبوط امیدوار ہوسکتے ہیں: عمران اسماعیل

شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ ہر ادارے کا اپنا اپنا کردار ہے، کچھ غیر ملکی صحافیوں نے بچی رضوانہ پر تشدد کا سوال اٹھایا، بین الاقوامی طور پر رضوانہ کیس میں پاکستان کا امیج خراب ہورہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قانون کے مطابق چائلڈ لیبر پر پابندی ہے، منصف کے گھر میں قانون کی دھجیاں اڑائی گئیں، رضوانہ پر تشدد کے معاملے پر کسی نے از خود نوٹس نہیں لیا، رضوانہ پر تشدد کا معاملہ انتہائی شرمناک ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top