جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 5 اگست کو طلب

04 اگست, 2023 11:41

حکومت نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 5 اگست ہفتے کوطلب کرنے کا فیصلہ کرلیا، جس میں ڈیجیٹل مردم شماری کے نتائج اور رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا۔

وزیراعظم کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس کل (ہفتہ کو) طلب کرلیا گیا، جس میں وزرائے اعلیٰ، شماریات ڈویژن کے حکام اور دیگر ارکان شرکت کریں گے۔

مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں ڈیجیٹل مردم شماری کے نتائج اور رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ صوبائی حکومتیں ڈیجیٹل مردم شماری کے نتائج پر اپنا اپنا مؤقف پیش کریں گی۔

ذرائع کے مطابق سی سی آئی اجلاس میں ڈیجیٹل مردم شماری کی رپورٹ کی منظوری کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے 9 اگست تک حکومت کے خاتمے اور اسمبلیاں تحلیل کرنے کا عندیہ دیا ہے، جس کے بعد 90 روز میں انتخابات کا امکان ہے۔

یہ پڑھیں : کون ہوگا نگراں وزیراعظم؟، ن لیگ اور پی پی کے درمیان مسلسل مشاورتی عمل جاری

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top