جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

توشہ خانہ کیس: پی ٹی آئی کی اپیل واپس لینے پر نمٹا دی گئی

04 اگست, 2023 12:08

سپریم کورٹ میں توشہ خانہ کیس کی سماعت جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی، الیکشن کمیشن اور چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلاء عدالت میں پیش ہوئے۔

سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کے وکیل سے پوچھا کہ کیا ہائیکورٹ نے حکم امتناع دیا ہے، جس پر خواجہ حارث نے بتایا کہ نہیں ابھی فیصلہ محفوظ ہے۔

سپریم کورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔

عدالت عظمیٰ نے کہا کہ توقع ہے ہائیکورٹ اور ٹرائل کورٹ قانون کی روح کے مطابق چلیں گی، مقدمہ ٹرانسفر کرنے کی درخواست ہائیکورٹ میں زیر التواء ہے۔

جسٹس یحییٰ آفریدی کہا کہ کیس ٹرانسفر کی درخواست پر فیصلے تک ٹرائل کورٹ فیصلہ نہیں کرسکتی، وکیل الیکشن کمیشن امجد پرویز نے مؤقف اپنایا کہ ضابطہ فوجداری کی دفعہ 528 اس حوالے سے واضح ہے۔

جسٹس یحییٰ آفریدی کا کہنا ہے کہ معاملہ قانون سے آگے جاکر فریقین کی رضامندی پر آچکا ہے۔ جس پر امجد پرویز نے کہا کہ میں رضامندی کا اظہار کروں تو اس کی خواجہ صاحب غلط تشریح کرتے ہیں۔ عدالت عظمیٰ نے کہا کہ سپریم کورٹ کا حکم چیئرمین تحریک انصاف کی دیگر زیرالتواء درخوستوں پر اثر انداز نہیں ہوگا۔

سپریم کورٹ نے اپنے حکمنامے میں ضابطہ فوجداری کی دفعہ 526 آٹھ کا بھی حوالہ دیا۔ عدالت نے کہا کہ سیکشن 526 آٹھ کے تحت ٹرانسفر کی درخواست پر فیصلے تک ٹرائل کورٹ فیصلہ نہیں سناسکتی۔

اس سے قبل توشہ خانہ کیس پر سماعت کیلئے سپریم کورٹ کا نیا بینچ تشکیل دیا گیا، بینچ میں جسٹس مظاہر علی اکبر کی جگہ جسٹس حسن اظہر رضوی کو بینچ میں شامل کرلیا گیا تھا۔

یہ پڑھیں : شہاز شریف کا اگلے ماہ معاملات حکومت نگران حکومت کے سپرد کرنے کا اعلان

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top