جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ٹرمپ کیخلاف مقدمے میں انہی کے دست راست اور سابق نائب صدر مائیک پنس اہم گواہ بن گئے

03 اگست, 2023 11:07

واشنگٹن: سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مقدمے میں انہی کے دست راست اور سابق نائب صدر مائیک پنس اہم گواہ بن گئے۔

گزشتہ روز سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر 2020 کے صدارتی الیکشن پراثر انداز ہونے اور 6 جنوری 2021 کے کیپیٹل ہل حملے کے الزامات پر فرد جرم عائد کی گئی۔

امریکی میڈیا کے مطابق نئی فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ پر کار سرکار میں مداخلت کی کوشش، امریکا کو دھوکا دینے کی سازش اور حقوق پامال کرنے کی سازش کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

تاہم سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مقدمے میں انہی کے دست راست اور سابق نائب صدر مائیک پنس ان کے خلاف اہم گواہ بن گئے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ گرفتار

سابق امریکی نائب صدر مائیک پنس نے کہا ہے کہ جو شخص خود کو آئین سے ماورا سمجھتا ہو ، اسے صدر بننے کا حق نہیں۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن نتائج کے روز اور اس کے بعد ٹرمپ نے جو بھی کہا وہ جھوٹ ہے اور ملکی آئین کے خلاف ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے گرد جمع احمق وکیل انہیں میٹھی میٹھی باتیں سنا رہے ہیں، الیکشن نتائج اُلٹنے کی کوشش پر ٹرمپ کو نا اہل قرار دیا جانا چاہیے، میں نے آئین کو فوقیت دی اور ہمیشہ آئین ہی کو اولیت دوں گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top