جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پاکستان سے عراق جانے والے زائرین کیلئے خوشخبری

03 اگست, 2023 10:51

اسلام آباد: پاکستان سے عراق جانے والے زائرین کیلئے خوشخبری، عراق اب پاکستانی زائر کو انفرادی طور پر بھی ویزا جاری کرے گا۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی وفد کے ہمراہ عراقی صدر ڈاکٹر عبدالطیف جمال راشد سے خصوصی ملاقات ہوئی ہے، اس ملاقات میں عراقی وزیر داخلہ عبدالامیر الشمری بھی موجود تھے۔

اعلیٰ سطحی انتہائی اہم ملاقات میں پاکستانی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے عراقی صدر سے پاکستانی زائرین کے ویزہ مسائل پر گفتگو کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر خارجہ بلاول بھٹو عراق کے3 روزہ دورے پر بغداد پہنچ گئے

ملاقات کے بعد عراقی حکام نے وزیر داخلہ کی درخواست پر فوری عمل ہوا ہے اور عراقی صدر اور وزیر داخلہ نے چہلم امام حسین کے موقع پر پاکستانی زائرین کا کوٹہ 50 ہزار سے بڑھا کر 1 لاکھ کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔

اس کے علاوہ پاکستان میں عراقی سفارت خانہ میں انفرادی ویزہ جاری کرنے کی بھی منظوری دے دی ہے۔

عراقی وزیر داخلہ نے پاکستانی زائرین کو گروپ ویزہ کے علاوہ پاکستان میں عراقی سفارت خانے سے انفرادی ویزا جاری کرنے کی بھی منظوری دے دی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top