جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

آئی سی سی نے مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کی تاریخیں فائنل کرلیں

29 جولائی, 2023 11:18

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اگلے مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخیں فائنل کرلیں۔

کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق 2024 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 4 سے 30 جون تک ویسٹ انڈیز اور امریکا میں ہوگا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئی سی سی نے امریکا اور ویسٹ انڈیز کے 10 وینیوز کو شارٹ لسٹ کرلیا ہے۔

امریکا میں فلوریڈا، ڈیلیس، نیویارک اور موریس ول میں ورلڈ کپ میچز ہوں گے۔

رپورٹس کے مطابق آئی سی سی امریکا اور ویسٹ انڈیز بورڈ کی مشاورت سے وینیوز فائنل کرے گا۔

کرکٹ ویب سائٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 میں 20 ٹیمیں حصہ لیں گے، یہ پہلے سے مختلف فارمیٹ ہوگا، پہلے راؤنڈ میں ٹیموں کو 5، 5 کے چار گروپس میں تقسیم کیا جائے گا، ہر گروپ کی 2 ٹاپ ٹیمیں سپر 8 راؤنڈ کیلئے دو گروپس میں تقسیم کی جائیں گی۔

رپورٹ کے مطابق سپر 8 کے دونوں گروپس کی 2 ، 2 ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top