جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

نواز شریف نے بیرونی دباؤ کے باوجود ایٹمی دھماکے کیے: رانا ثناءاللہ

23 جولائی, 2023 16:56

فیصل آباد: رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے بیرونی دباؤ کے باوجود ایٹمی دھماکے کیے، ن لیگ نے پاکستان کو ہر بحران سے نکالا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیراعظم نے آج 2 منصوبوں کا افتتاح کیا جن کی لاگت 10 ارب ہے، موٹر وے ایم 3 سے منسلک فیص آباد ستیانہ بائی پاس اہم منصوبہ ہے، منصوبے کے مکمل ہونے پر فیصل آباد تا لاہور کا سفر ایک گھنٹے کا رہ جائیگا، فیصل آباد کا رنگ روڈ دوسرا منصوبہ ہے جو مکمل ہونے کے قریب ہے۔

رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم جب وزیراعلیٰ تھے تو پنجاب کے خادم بن کر خدمت کی، شہباز شریف نے ہمیشہ فیصل آباد سے محبت کی، گزشتہ 4 سال میں ایک بھی ترقیاتی کام نہیں ہوا، شہباز شریف نے سمن آباد اسپتال، پیپلز کالونی اسپتال، چلڈرن اسپتال فیصل آباد کو دیئے، مسلم لیگ ن نے ملک میں بجلی کے کارخانے لگائے، چین نے شہباز شریف کو شہباز اسپیڈ کا نام دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو سازش کرکے نااہل کیا گیا، ہمارے خلاف سازش ہوئی، ہمارے منصوبوں پر اپنے نام کی تختی لگائی گئی، خدمت کا سفر اور لگن پاکستان مسلم لیگ ن کا اثاثہ ہے، 2018 کے الیکشن کو چرایا گیا اور ملک پر فتنے کو مسلط کردیا گیا، گزشتہ حکومت نے 4سال میں کوئی کام نہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے اپنے گزشتہ دور میں دہشت گردی کا خاتمہ کیا، مسلم لیگ ن نے ہی پاکستان کو ایٹمی قوت بھی بنایا، نواز شریف نے بیرونی دباؤ کے باوجود ایٹمی دھماکے کیے، ن لیگ نے پاکستان کو ہر بحران سے نکالا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top