جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

فوج اور عوام میں خلیج کی کوشش ناقابل برداشت اور ناقابل معافی عمل ہے: آرمی چیف

21 مئی, 2023 14:29

لاہور: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ فوج اور عوام میں دراڑ کی کوشش ریاست مخالف عمل تصور ہوگا، فوج اور عوام میں خلیج کی کوشش ناقابل برداشت اور ناقابل معافی عمل ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے لاہور کا دورہ کیا، آرمی چیف کی آمد پر کور کمانڈر لاہور نے استقبال کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے یادگار شہدا پر حاضری دی اور پھول چڑہائے، شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا، آرمی چیف نے سروسز اسپتال لاہور کا بھی دورہ کیا، نے ڈی آئی جی علی ناصر رضوی کی خیریت دریافت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف منے قربان لائنز کا دورہ کیا اور پولیس حکام سے ملاقات کی، آرمی چیف نے پولیس کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

آرمی چیف نے فسادات، توڑپھوڑ کے دوران پولیس کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا اور انٹیلی جنس شیئرنگ اور تربیت کیلئے فوج کے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

یہ بھی پڑھیں: 9مئی کے ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں لایاجائے گا: آرمی چیف عاصم منیر

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے جلاؤ گھیراؤ سے متاثر جناح ہاؤس اور آرمی تنصیبات کا بھی دورہ کیا، آرمی چیف کو 9 مئی یوم سیاہ کے واقعات پر بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ 9 مئی میں ملوث منصوبہ سازوں، اکسانے والوں کیخلاف قانونی عمل شروع ہوچکا ہے، ملزمان کیخلاف آرمی ایکٹ اور اسپیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت کارروائی کی جارہی ہے۔

جنرل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ فوج اپنی طاقت عوام سے حاصل کرتی ہے، فوج اور عوام میں دراڑ کی کوشش ریاست مخالف عمل تصور ہوگا، فوج اور عوام میں خلیج کی کوشش ناقابل برداشت اور ناقابل معافی عمل ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ دشمن کی جعلی خبروں پروپیگنڈے کے ذریعے انتشار کی کوشش ناکام بنائیں گے، دشمن کے تمام عزائم کو قوم کے تعاون سے ناکام بنایا جائے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top