جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

خواجہ سراؤں کی جنس کا تعین انسان کے احساس کی وجہ سے نہیں کیا جا سکتا : شرعی عدالت

19 مئی, 2023 14:51

اسلام آباد : شرعی عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ خواجہ سراؤں کی جنس کا تعین جسمانی اثرات پر غالب ہونے پر کیا جائے گا۔

وفاقی شرعی عدالت نے خواجہ سراء ایکٹ کیخلاف دائر درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا، جس کے مطابق جنس کا تعلق انسان کی باہیولاجیکل سیکس سے ہوتا ہے۔ نماز، روزہ، حج سمیت کئی عبادات کا تعلق جنس سے ہے۔ جنس کا تعین انسان کے احساس کی وجہ سے نہیں کیا جا سکتا۔

یہ بھی پڑھیں : وفاقی شرعی عدالت کا خواجہ سرا بچوں کے لیے چائلڈ پروٹیکشن یونٹ قائم کرنے کا حکم

فیصلے میں کہا گیا کہ اسلام میں خواجہ سرائوں کا تصور اور اس حوالے سے احکامات موجود ہیں۔ ٹرانس جینڈر ایکٹ کی سیکشن 2 این شریعت کیخلاف نہیں۔ خواجہ سرا تمام بنیادوں حقوق کے مستحق ہیں، جو آئین میں درج ہیں۔

فیصلے کے مطابق اسلام بھی خواجہ سرائوں کو تمام بنیادی حقوق فراہم کرتا ہے۔ خواجہ سراؤں کی جنس کی تعین جسمانی اثرات پر غالب ہونے پر کیا جائے گا۔ جس پر مرد کے اثرات غالب ہیں، وہ مرد خواجہ سرا تصور ہوگا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top