جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پی ٹی آئی حکومت میں بھرتی سرکاری ملازمین بھی جلاؤ گھیراؤ میں ملوث تھے : نگراں وزیر

19 مئی, 2023 14:38

پشاور : فیروز جمال شاہ کا کہنا ہے کہ جلاؤ گھیراؤ میں ملوث سرکاری ملازمین کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

نگراں وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا فیروز جمال شاہ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ پی ٹی آئی حکومت میں بھرتی سرکاری ملازمین بھی جلاؤ گھیراؤ میں ملوث تھے۔ سب کی شناخت ہوچکی ہے جلد گرفتار ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ ہائی کورٹ : پی ٹی آئی نے مئیر کے انتخاب روکنے کیلئے درخواست دائر کردی

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے غیر قانونی بھرتی کئے ملازمین نے احسان چکایا ہے۔ پی ٹی آئی کی قیادت میں سے بعض ملک چھوڑ کر جارہے ہیں۔ ہماری حکومت 26 اکتوبر تک رہے گی، ہم کہیں نہیں جارہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top