جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

معروف ٹینس کھلاڑی رافیل نڈال پہلی بار فرنچ اوپن سے دستبردار ہوگئے

19 مئی, 2023 14:43

ٹینس کی دنیا کے معروف کھلاڑی اسپین کے رافیل نڈال انجری کے سبب فرنچ اوپن سے دستبردار ہوگئے۔

رافیل نڈال 18 برس میں پہلی بار فرنچ اوپن کے کلے کورٹ پر ایکشن میں دکھائی نہیں دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ انجری کے سبب ایونٹ میں شریک نہیں ہو رہے اور انہوں نے کہا کہ پروفیشنل ٹینس میں اُن کا اگلا برس آخری ہوگا۔

رافیل نڈال جس انجری کے سبب فرنچ اوپن سے دستبردار ہوئے ہیں وہ اُن کو اس سال جنوری میں آسٹریلین اوپن کے دوسرے راؤنڈ میں ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: نواک جوکووچ آسٹریلین اوپن سے باہر ہوگئے

ان کہنا تھا کہ وہ انجری کے سبب ابھی مزید کچھ ماہ ٹینس کورٹ سے دور رہیں گے۔

واضح رہے کہ فرنچ اوپن ٹورنامنٹ 22 مئی سے 11 جون تک کھیلا جائے گا، 2005 میں اپنے ڈیبیو کے بعد سے یہ پہلا موقع ہوگا کہ رافیل نڈال اس ایونٹ میں شرکت نہیں کریں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top