مقبول خبریں
نوٹس میں لگائے گئے الزامات بے بنیاد اور من گھڑت ہیں عمران خان کا نیب کو جواب
اسلام آباد : پی ٹی آئی سربراہ کا کہنا ہے کہ انکوائری کو انویسٹی گیشن میں تبدیل کرنے کا مقصد سیاسی انتقام کا نشانہ بنانا ہے، انکوائری رپورٹ کے بغیر جواب نہیں دے سکتا۔
عمران خان نے نیب راولپنڈی کے نوٹس پر تحریری جواب دے دیا، جس کے مطابق نیب کی طلبی کے نوٹس میں لگائے گئے الزامات بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔ نیب نوٹس غیر قانونی ہے، انکوائری رپورٹ دی جائے۔
جواب میں کہا گیا کہ ریکارڈ کے مطابق کیس میں کوئی کرپٹ پریکٹسز کا ذکر نہیں۔ انکوائری کو انویسٹی گیشن میں تبدیل کرنے کا مقصد سیاسی انتقام کا نشانہ بنانا ہے۔ الزامات کے حوالے سے انکوائری رپورٹ تاحال مجھے نہیں دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں : پولیس گھر کو گھیر چکی ہے، شاید گرفتاری سے قبل آخری ٹوئٹ ہو: عمران خان
عمران خان نے کہا کہ انکوائری کے وقت صرف ایک طلبی کا نوٹس موصول ہوا۔ طلبی کے نوٹس میں انکوائری میں لگائے گئے الزامات کی تفصیلات شامل نہیں تھی۔
پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ انکوائری کے وقت ملزم کو دفاع کرنے کے لیے تمام تفصیلات دینا ضروری ہے۔ پولیس لائنز میں رہ جانے والی انکوائری رپورٹ ، کپڑے اور شیونگ کٹ میری رہائش گاہ پر زمان پارک پر بھجوائی جائے۔ رپورٹ کے بغیر نوٹس کا جواب نہیں دے سکتا۔