جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

عمران خان کے دور حکومت میں کون کون سے بڑے سیاسی رہنما گرفتار ہوئے؟

10 مئی, 2023 15:17

عمران خان کادور حکومت بھی انتقامی سیاست کا سیاہ ترین باب رہا جس میں ملک کے بڑے بڑے لیڈران کو گرفتار کیاگیا۔

عمران خان کی وزارت عظمیٰ میں سیاسی رہنماؤں کی گرفتاریوں کاسلسلہ جاری رہا ، سابق صدر ، سابق وزیراعظم اور سابق وزیراعلیٰ سمیت بہت سے بڑے سیاستدانوں کو گرفتار کیا گیا۔

سب سے پہلے 6 جولائی 2018 کوایون فیلڈ ریفرنس میں مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف ،چیف آرگنائزر مریم نواز اوران کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدرکو گرفتار کیا گیا۔

اس کےایک سال بعد 8 اگست 2019 کو مریم نواز کے خلاف ایک اور کارروائی کی گئی ، اور چوہدری شوگر ملز کیس میں نیب نے مریم نواز کو کوٹ لکھپت جیل کے باہر سے دوسری بار گرفتار کیا۔

موجودہ وزیراعظم شہباز شریف بھی عمران خان کی انتقامی سیاست سے نہ بچ پائے ،پانچ اکتوبر 2018 کو شہبازشریف کو نیب لاہور نےآشیانہ اقبال ہاؤسنگ کیس میںپکڑلیا۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو 18 جولائی 2019 کو ایل این جی کیس میںحراست میں لیاگیا۔

شہبار شریف کے بیٹے اور سابق وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کو 11 جون 2019 کومضان شوگر ملز اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میںگرفتار کیاگیا۔

موجودہ وزیرداخلہ راناثنااللہ پر منشیات رکھنے کے کیس پر یکم جولائی 2019 کو انسداد منشیات فورس نےلاہورموٹروے سے گرفتارکیا۔

سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کو7 اگست 2019 کوایل این جی کیس میں جیل میں ڈال دیا گیا۔

خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کو گیارہ دسمبر 2018 کو لاہور ہائی کورٹ سے حراست میں لیا گیا۔

23 دسمبر2019 کو نیب نےمسلم ن کےہی رہنما اور موجودہ وفاقی وزیر احسن اقبال کونارووال اسپورٹس سٹی منصوبے میں بدعنوانی کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

عمران خان کی حکومت میں پی پی لیڈران کی گرفتاری کا سلسلہ بھی جاری رہا۔

10 جون 2019 جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری کو نیب نے زرداری ہاؤس اسلام آباد سے گرفتاکیا،چار دن بعد 14 جون 2019 کو ان کی بہن فریال تالپور کو بھی اٹھا لیا گیا۔

سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو 18 ستمبر 2019 کو نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتار کر لیا۔

20 فروری 2019 کو آمدن سے زائد اثاثے کیس میں پیپلز پارٹی کے رہنما اور موجودہ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو گرفتار کیا گیا ۔

یہ پڑھیں : پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو گرفتار کرلیا گیا

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top