مقبول خبریں
ملک بھر میں فیس بک، ٹوئٹر، یوٹیوب سروس بند، صارفین کو مشکلات کا سامنا
لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری اور ملک بھر میں ہونے والے ہنگاموں کے بعد پنجاب میں موبائل سروس جبکہ اسلام آباد اور روالپنڈی میں انٹرنیٹ سروس بند کردی۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی میں انٹرنیٹ سروس تاحکم ثانی مکمل بند کردی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو گرفتار کرلیا گیا
علاوہ ازیں پاکستان کے دیگر شہریوں میں بھی انٹرنیٹ صارفین فیس بک، ٹوئٹر اور یوٹیوب تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے، اس حوالے سے متعدد صارفین نے بھی اس حوالے سے شکایات کی ہیں۔
پاکستان میں صارفین نے ٹوئٹر تک رسائی نہ ہونے کے حوالے سے شکایات درج کرائی ہیں اور یوٹیوب، فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا اپیلیکشنز تک رسائی میں بھی صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔