جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پنجاب بھر میں جلسے، ریلیوں اور دھرنوں پر پابندی عائد، لاہور میں رینجرز طلب

09 مئی, 2023 20:10

لاہور: پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے تحت جلسے جلوس، ریلیوں اور دھرنوں پر پابندی لگادی گئی ہے جبکہ لاہور میں رینجرز بھی طلب کر لی گئی ہے۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم میاں شکیل احمد نے بتایا کہ لاہور میں موبائل سروس بند کرنے کا لکھ دیا ہے، لاہور میں رینجرز بھی طلب کر لی گئی ہے، حکومت عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: گرفتاری کا حکم نیب کی جانب سے تھا اور اس پر عملدرآمد بھی نیب نے ہی کیا : اعلامیہ

دوسری جانب محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں دفعہ 144 کے تحت جلسے جلوس، ریلیوں اور دھرنوں پرپابندی عائد کردی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے تحت پابندیوں کا مقصد صوبے میں امن برقرار رکھنا ہے،‏ دفعہ 144 کے تحت جلسے جلوس، دیگر پابندیوں کا اطلاق 2 دن کیلئے ہوگا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top