جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ثابت ہوگیا ہے کہ ملک فسطائیت کا شکار ہو چکا: چودھری پرویز الہٰی

09 مئی, 2023 16:58

لاہور: صدر پاکستان تحریک انصاف چودھری پرویز الہٰی نے عمران خان کی گرفتاری پر شدید مذمت کی ہے۔

چودھری پرویز الہٰی کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ عمران خان عدالت میں ضمانت کیلئے پیش ہوئے تھے، عمران خان کو گرفتار کرنا قانون کی دھجیاں بکھیرنے کے مترادف ہے، ہم عمران خان کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ثابت ہوگیا ہے کہ ملک فسطائیت کا شکار ہو چکا، یہاں پر آئین و قانون کی عملداری نہیں ہے، عمران خان کی گرفتاری غیر آئینی اور غیر قانونی اقدام ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اب صرف قانون حرکت کریگا، قانون کسی کے تابع نہیں ہے: عمران کی گرفتار پر خواجہ آصف کا ردعمل

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت یہ اقدام نوازشریف اور شہبازشریف کی ہدایات کے بغیر نہیں اٹھا سکتی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top