مقبول خبریں
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو گرفتار کرلیا گیا
اسلام آباد : عمران خان کو اسلام آباد میں دو کیسز میں ضمانت کے لیئے پیش ہونے کے موقع پر احاطہ عدالت سے گرفتار کیا گیا۔
قومی احتساب بیورو (نیب) نے رینجرز اہلکاروں کے ذریعے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں بائیو میٹرک کرانے کے دوران گرفتار کرلیا ہے۔
پی ٹی آئی چیئرمین کی گرفتاری القادر ٹرسٹ کیس میں کی گئی ہے۔ ڈائری برانچ میں انہیں وارنٹ گرفتاری باقاعدہ دکھانے کے بعد گرفتار کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : وارنٹ لائیں، ذہنی طور پر جیل میں جانے کیلئے تیار ہوں : عمران خان
بحریہ ٹاؤن کی جانب سے 458 کنال اراضی جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کے نام پر ٹرانسفر کی گئی۔
عمران خان کی گرفتاری کے موقع پر وکلاء اور پولیس کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی، جس سے کئی وکلاء زخمی بھی ہوئے، جبکہ کمرے کو بھی نقصان پہنچا۔ اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ عمران خان کو نیب روالپنڈی منتقل کردیا گیا ہے۔