جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ازخود نوٹس کا اختیار چیف جسٹس کا نہیں سپریم کورٹ کا ہے، عطاتارڑ

08 مئی, 2023 16:25

عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ازخود نوٹس کا اختیار چیف جسٹس کا نہیں سپریم کورٹ کا ہے، قانون پر عملدرآمد کو روکنا سپریم کورٹ کے اختیار میں نہیں۔

اسلام آباد:وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ کا پہلا قانون ہے جس کے وجود میں آنے سے پہلے ہی اسٹے دیا گیا،آئین کے مطابق پارلیمان قانون ساز ادارہ ہے، مپارلیمان ہی تمام اداروں کو اختیارات دیتا ہے۔

عطا تارڑنے کہا کہ جو بینچ اس وقت بن رہے ہیں انہیں غیرقانونی سمجھتے ہیں ، اس معاملے کو فل کورٹ تشکیل دے کر سناجانا چاہیے، بینچ بنانے کا اختیار چیف جسٹس کے پاس نہیں،ہمیں اس بینچ کی تشکیل پر تحفظات ہیں، چیف جسٹس کو چاہیے تھا کہ وہ خود کیس سے علیحدگی کا کہتے۔

انھوں نے مزید کہا کہ قانون آیا ہی نہیں اور حکم امتناع کے تحت اس پر عملدرآمد روک دیا گیا،کیاپارلیمان اب قانون سازی نہ کرے؟کیا یہ سمجھ لیا جائے کہ قانون سازی سپریم کورٹ کا اختیار ہے؟یہ تاثر آئین کی خلاف ورز ی کا ہے۔

یہ پڑھیں : از خود نوٹس کا اختیار سپریم کورٹ کا ہے، صرف چیف جسٹس کا نہیں : جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top