جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات شروع

27 اپریل, 2023 15:35

حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان الیکشن کے انعقاد کے معاملے پر مذاکرات کا پہلا دور شروع ہوگیا،مذاکرات پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم میں ہورہے ہیں۔

حکومتی وفدمیں اسحاق ڈار، اعظم نذیر تارڑ، سعدرفیق، یوسف رضاگیلانی، نوید قمر، کشور زہرا، محمد ابوبکر شامل ہیں، جبکہ پی ٹی آئی وفد میں شاہ محمود قریشی، علی ظفر اور فواد چوہدری شامل ہیں۔

گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے مذاکرات کیلئے تین رکنی کمیٹی کا اعلان کیا تھا۔

آج قومی اسمبلی سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے واضح کر دیا ہے کہ بات چیت کا ون پوائنٹ ایجنڈا ” ایک دن اور شفاف انتخابات” ہوگا۔

واضح رہے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات سے انکار کردیا اور کہا کہ ان کی جماعت سینیٹ میں بھی پی ٹی آئی سے ہونے والے مذاکرات کا حصہ نہیں بنے گی۔

یہ پڑھیں : پی ٹی آئی سے مذاکرات کی بنیاد کیا ہے؟ مولانا فضل الرحمان

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top