جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

توشہ خانہ کیس: عمران خان کیخلاف تحقیقات کا آغاز، نیب نے جواب جمع کرا دیا

27 اپریل, 2023 13:16

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف توشہ خانہ کیس میں نیب تحقیقات کا آغاز، نیب نے انکوائری کیخلاف عمران خان کی درخواست پر جواب جمع کرا دیا۔

نیب نے کہا کہ عمران خان کو سوالنامہ بھیجا مگر سوالات کا جواب نہیں دیا گیا، طلبی کے نوٹس پر عمران خان نیب کے سامنے پیش بھی نہیں ہوئے، عمران خان کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

نیب کا کہنا ہے کہ جان بوجھ کر عمران خان معاملے کو التوا میں ڈالنا چاہتے ہیں، عمران خان کو قانون کے مطابق ہی نوٹس بھیجا،سوالات پوچھے، عمران خان نے جو جواب بھیجا اس سے مطمئن نہیں، عمران خان اور ان کی اہلیہ نے 58 تحائف رکھے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کیخلاف توشہ خانہ کیس کی جلد سماعت کی درخواست مسترد

نیب نے استدعا کی کہ عمران خان کی درخواست خارج کی جائے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top