جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سپریم کورٹ کو ثالثی اور پنچایت نہیں کرنی بلکہ آئین وقانون کے مطابق فیصلے کرنا ہے: شہباز شریف

26 اپریل, 2023 18:55

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ ثالثی اور پنچایت سپریم کورٹ کا کام نہیں، سپریم کورٹ کا کام قانون اور آئین کے مطابق فیصلے کرنا ہے۔

اتحادی جماعتوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی اور پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس نے چیلنجز کو ڈیل کیا ہے، صورتحال حکومت کے لیے ابھی بھی چیلنجنگ ہے، حکومت نے تین رکنی بینچ کے فیصلے کو قبول نہیں کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت کا موقف ہےکہ سپریم کورٹ کا فیصلہ تین چار کا ہے، سپریم کورٹ نے الیکشن کے فنڈز سے متعلق جواب مانگا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ پارلیمنٹ کے فیصلےکا احترام کیا جانا چاہیے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ثالثی اور پنچایت سپریم کورٹ کا کام نہیں ہے، سپریم کورٹ کا کام قانون اور آئین کے مطابق فیصلے کرنا ہے، الیکشن کے لیے اکتوبر یا نومبر کی تاریخ بنتی ہے، اتحادی حکومت نے آخری کوشش کی کہ سب ایک الیکشن پر متفق ہوں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عمران خان نے امریکا پر سازش کا الزام لگا کر ڈھٹائی اور بے شرمی سے یوٹرن لیا ہے، پاکستان سے باہر پی ٹی آئی کے چند ایجنٹس نےگھناؤنا کردار ادا کیا۔

شہباز شریف نےکہا کہ ہمیں گفتگو کا دروازہ بند نہیں کرنا چاہیے،گفتگو کا فارمیٹ کیا ہوگا بیٹھ کر فیصلہ کرسکتے ہیں، پارلیمانی کمیٹی اس معاملے میں گنجائش پیدا کرسکتی ہے، اتحادی جماعتوں نے الیکشن کی ایک تاریخ پر کوشش کی، انا کا مسئلہ نہیں بنایا۔

یہ پڑھیں : سیاستدان سپریم کورٹ کو بتائیں کہ ہم آپ پر اعتماد ہی نہیں کرسکتے: مولانا فضل الرحمان

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top