مقبول خبریں
ہم عدالت کے اس جبر کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں: مولانا فضل الرحمان
اسلام آباد: مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ہم عدالت کے اس جبر کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں، ایک شخص کو تحفظ دینے کے لیے یہ سب ہورہا ہے۔
سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عدالت کہہ رہی ہے عمران خان سے بات کریں، عمران خان کے ساتھ بات چیت نہیں ہوسکتی، جس کو نا اہل ہونا چاہیے تھا سپریم کورٹ اسے سیاست کا محور بنارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایک ہی دن انتخابات کیس : سپریم کورٹ کا چار بجے تک فریقین کو مشاورت کرنے کا حکم
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم عدالت کے اس جبر کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں، پارلیمنٹ کے اختیارات میں کوئی مداخلت نہیں کرسکتا، ایک شخص کو تحفظ دینے کے لیے یہ سب ہورہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم عمران خان کو ان کے جرائم کی بنیاد پر نا اہل سمجھتے ہیں، کب تک ہمیں باتوں سے بلیک میل کیا جائے گا۔