جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

آئی پی پیز کا 710 ملین ڈالرز ادائیگی کیلئے خط، منافع کی بیرون ملک منتقلی کی اجازت کا مطالبہ

15 اپریل, 2023 14:24

اسلام آباد : زرمبادلہ کی قلت کے باعث پاور سیکٹر میں بدترین بحران پیدا ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ آئی پی پیز کے پاور پلانٹس بند ہوگئے، پاور انجنز کی اورہالنگ رک گئی ہے۔

آئی پی پیز نے 710 ملین ڈالر کی عدم ادائیگی پر وفاقی حکومت کو خط لکھ دیا ہے، جس میں کہا گیا کہ صورتحال بد سے بدترین ہوچکی ہے۔ وفاقی حکومت فوری نوٹس لے۔ اپنا منافع گذشتہ دس ماہ سے بیرون ملک منتقل نہیں کر پا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : آئی ایم ایف مالیاتی یقین دہانیاں حاصل کرنے کا منتظر ہے : مشن چیف نیتھن پورٹر

خط کے مطابق آئی پی پیز کے شئیر ہولڈرز کو شدید مالی نقصان کا سامنا ہے، حکومت ہدایات جاری کرے۔ اسپئیر پارٹس نہ آںے کے باعث بجلی کا پیداواری عمل متاثر ہے، کمپنیوں کو بھاری نقصان ہو رہا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے ذریعے سے رقوم کی بیرون منتقلی نہ ہونا معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

خط میں خبردار کیا گیا ہے کہ صورتحال بہتر نہ ہوئی تو آئی پِی پیز معاہدے کے مطابق سخت اقدام کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top