جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

امریکہ اور فلپائن کی افواج نے بحیرہ جنوبی چین میں بڑی مشقیں شروع کردیں

11 اپریل, 2023 16:02

امریکہ اور فلپائن نے بحیرہ جنوبی چین میں اب تک کی سب سے بڑی مشقیں شروع کر دی ہیں۔

امریکہ اور فلپائن نے اپنی اب تک کی سب سے بڑی فوجی مشقیں شروع کر دی ہیں، جن میں بحیرہ جنوبی چین میں بحری جہاز پر براہ راست فائر کرنے کی مشق شامل ہے۔ یہ مشقیں 28 اپریل تک جاری رہے گی۔

بالیکاتن کے نام سے مشہور سالانہ تقریب میں 17 ہزار سے زیادہ فوجی حصہ لے رہے ہیں، جس میں تقریباً 12 ہزار 200 امریکی فوجی، جبکہ 5 ہزار 400 فلپائن کی مسلح افواج کے ارکان کے ساتھ ساتھ آسٹریلیا سمیت دیگر ممالک کے نمائندے بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ : بینک میں فائرنگ سے عملے کے چار ارکان ہلاک

فلپائن حالیہ برسوں میں تقریباً پورے جنوبی بحیرہ چین پر بیجنگ کے وسیع دعوے اور بڑھتے ہوئے دباؤ کا شکار ہے۔

فلپائن نے چینی مخالفت کے باوجود حال ہی میں دونوں ممالک کے درمیان بہتر دفاعی تعاون کے معاہدے کے تحت امریکہ کو اپنے مزید فوجی اڈوں تک رسائی کی اجازت دینے پر اتفاق کیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top