جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ضلع کیچ میں دہشت گردوں سے مقابلے کے دوران سپاہی عبدالرشید کھوسہ شہید

10 اپریل, 2023 11:34

اسلام آباد : بلوچستان کے ضلع کیچ میں دہشت گردوں سے مقابلہ کرتے ہوئے ایف سی بلوچستان کے جوان سپاہی عبدالرشید کھوسہ نے جام شہادت نوش کیا۔

سپاہی عبدالرشید کھوسہ کا تعلق بلوچستان کے ضلع صحبت پور سے تھا، جس نے یکم مارچ 2021 میں فرنٹیئر کور بلوچستان میں شمولیت اختیار کی۔

یہ بھی پڑھیں : بلوچستان میں ایف سی کے زیر انتظام ڈیجیٹل لرننگ سلسلے سے ہزاروں طلباء مستفید ہونے لگے

سپاہی عبدالرشید شہید نے سوگواران میں بوڑھے ماں باپ کو سوگوار چھوڑا۔ سپاہی کے والد کا کہنا ہے کہ مجھے فخر ہے کہ میرا لختِ جگر اپنا فرض نبھاتے ہوئے امن دشمن دہشتگردوں کے خلاف لڑتے ہوئے شہید ہوا اور شہید  ہمیشہ زندہ رہتے ہیں۔

چھوٹے بھائی نے کہا کہ وہ بھی پاک فوج میں شمولیت اختیار کرے گا اور اپنے بھائی کی طرح وطن پر  قربان ہوگا۔ چچا کا کہنا تھا کہ ہمیں عبدالرشید کی شہادت پر فخر ہے اسے فوج میں جانے کا بہت شوق تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top