جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

مڈل ایسٹ کے ایک سربراہ نے مجھے میرے خلاف سازش سے متعلق بتایا: عمران خان

09 اپریل, 2023 18:05

لاہور: عمران خان کا کہنا ہے کہ مجھے نکالنے کے پیچھے بہت بڑی سازش تھی، یہ میری جگہ شہباز شریف کو لانا چاہتے تھے، مڈل ایسٹ کے ایک سربراہ نے مجھے سازش سے متعلق بتایا۔

سابق وزیراعظم و چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایک سال پہلے اپنی ڈائری اٹھا کر وزیراعظم ہاؤس سے نکلا، مجھے نکالنے کے پیچھے بہت بڑی سازش تھی، میرے خلاف سازش نکالنے سے ایک سال پہلے شروع ہوئی، مڈل ایسٹ کے ایک سربراہ نے مجھے سازش سے متعلق بتایا، جائزہ لینے کے بعد پتا چلا کہ کس طرح سازش ہوئی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ایک کردار جو ماسٹر مائنڈ تھا اس کی آہستہ آہستہ سمجھ آئی، یہ میری جگہ شہباز شریف کو لانا چاہتے تھے، شہباز شریف کو کیسز میں سزا ہونے والی تھی، سازش شہباز شریف کو لانے کے لیے کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا حکومت کے ایک سالہ دور کیخلاف وائٹ پیپر جاری کرنے کا فیصلہ

ان کا کہنا تھا کہ آج ہم نے وائٹ پیپر جاری کیا ہے، وائٹ پیپر کا مقصد ایک سال میں ہونے والی تباہی سامنے لانا ہے، چند لوگوں نے ملک کو اس جگہ پر پہنچایا، ایک سال پہلے پاکستان کہاں کھڑا تھا آج کہاں کھڑا ہے، 2018 میں حکومت سنبھالی تو 20 ارب ڈالر کا خسارہ تھا، 2 سال کورونا سے نمٹنے میں لگ گئے، کورونا کے دوران کیے گئے اقدامات کو دنیا نے سراہا، ہم ٹیررازم سے ٹورازم پر آگئے تھےلیکن حالات دوبارہ خراب ہوگئے، انہوں نے آتے ہی نیب اور ایف آئی اے کو تباہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ کیس ان پر ہی الٹا پڑجائے گا، انہوں نے جو گاڑیاں چوری کیں وہ سامنے لے کر آئیں گے، ہمارے دور میں جتنا میڈیا آزاد تھا تاریخ میں کبھی نہیں ہوا، پی ٹی آئی کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے گئے، چادر او چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا، جو پارٹی الیکشن چاہتی ہے وہ انتشار کیوں پھیلائے گی؟، انہوں نے حالات خراب کرکے الیکشن ملتوی کرانے کی کوشش کی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top