جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

2018 میں بھی عمران خان کا میچ فکس تھا آج بھی سپورٹ حاصل ہے: شرجیل میمن

09 اپریل, 2023 14:44

کراچی: شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ عمران خان میچ فکسنگ کے بغیر کبھی میچ نہیں کھیلتا، 2018 میں بھی عمران خان کا میچ فکس تھا آج بھی سپورٹ حاصل ہے۔

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سندھ حکومت آٹا خریداری کی مد میں عوام کو سبسڈی دے رہی ہے، 5ارب 87 روپے آٹے کیلئے سبسڈی کی مد میں جاری کیے جائیں گے اب تک 29 لاکھ سے زائد خاندان رقم وصول کرچکے ہیں، کوشش ہے کم آمدنی والوں کیلئے 65 روپے فی کلو آٹا دستیاب ہو۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ کراچی میں مزید بس سروس شروع کی جارہی ہے، 13 اپریل کو ملیر میں ایک بس سروس شروع کررہے ہیں، ڈیزل مہنگا ہونے سے کابینہ میں کرائے میں اضافے کی تجویز آئی ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے کرائے میں اضافے کی تجویز کو مسترد کیا، وزیراعلیٰ سندھ کہا بس آپریٹر کا بوجھ سندھ حکومت برداشت کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ 2018 کا الیکشن فکس تھا، آج بھی عمران خان کو ایک اہم جگہ سے حمایت حاصل ہے، ایک شخص ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچانے کی کوشش کررہا ہے، عمران خان کو پارلیمنٹ نے آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے نکالا، الیکشن کمیشن نے قاسم سوری کے الیکشن کو کالعدم قراردیا تھا، الیکشن کمیشن کے فیصلے کو سپریم کورٹ سے اسٹے آرڈر ملا، عمران خان کو آئین اور قانون کے مطابق گھر بھیجا گیا، عمران نے ملک کو تقسیم کرنے کی سازش کی۔

یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ کیس: عمران خان کو ذاتی حیثیت میں منگل کو سیشن کورٹ طلب کرلیا گیا

انہوں نے کہا کہ عمران ملک کو آج بھی تباہی کے دہانے پر لے جانے کی کوشش کررہا ہے، عمران خان کی وجہ سے معیشت دباؤ کا شکار ہے، عمران خان نے اداروں میں دراڑیں ڈالنے کی کوشش کی، عمران خان نے اداروں کے سربراہوں کے خلاف مہم چلائی، عمران خان میچ فکسنگ کے بغیر کبھی میچ نہیں کھیلتا، 2018 میں بھی عمران خان کا میچ فکس تھا آج بھی سپورٹ حاصل ہے۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ہمیں پتہ ہے کہ عمران خان کے تانے بانے کہاں سے ملتے ہیں، عمران خان کو مخصوص لوگوں کی طرف سے رعایتیں دی گئیں، کیا وہ رعایتیں آئین اور قانون کے مطابق تھیں؟، یہ ایک سوالیہ نشان ہے اس پر بحث و مباحثہ ہونا چاہیے، اب فیصلے دلائل اور حقائق کے ساتھ ہونے چاہئیں۔

وزیر اطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی الیکشن کی کسی بھی تاریخ کیلئے تیار ہے، پیپلزپارٹی اداروں سے ٹکراؤ نہیں چاہتی، بی آر ٹی پشاور پوری پی ٹی آئی کو بے نقاب کرنے کیلئے کافی ہے، ان کی پوری سیاست کرپشن میں ڈوبی ہوئی ہے، پی ٹی آئی نے کہا ہمارے خلاف کرمنلز انویسٹی گیشن نہ کی جائے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top