جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

لارجر بینچ کے حکم سے آمرانہ جھلک آتی ہے جو آئین کا متبادل نہیں ہوسکتا: جسٹس فائز کا تفصیلی نوٹ جاری

08 اپریل, 2023 18:06

اسلام آباد: حافظ قرآن کو اضافی نمبر دینے کے سے متعلق ازخود نوٹس کیس میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔

6 صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے خود تحریر کیا۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا اپنے فیصلے خلاف لارجر بینچ کی کارروائی پر اعتراض کیا۔

تفصیلی نوٹ میں کہا گیا ہے کہ سرکلر غیر آئینی ہونے کا ادراک ہونے پر ہی 6 رکنی لارجر بینچ تشکیل دیا گیا، سپریم کورٹ کے حکم کے خلاف کوئی دوسرا بینچ اپیل نہیں سن سکتا، نام نہادر لارجر بینچ کی تشکیل قانونی تھی نہ وہ آئینی عدالت تھی، 6 رکنی لارجر بینچ کے فیصلے کی کوئی آئینی حیثیت نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عام انتخابات: از خود نوٹس چار تین سے مسترد ہوا، جسٹس اطہرمن اللہ کا تفصیلی نوٹ

انہوں نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ لارجر بینچ نے جلد بازی میں سماعت کی، 8 صفحات کا فیصلہ بھی جاری کیا، سماعت معمول کے مطابق ہوتی تو 4ججز سوچتے ان کے سینئر کیا کررہے ہیں، عدلیہ کا کام آئین اور قانون کے مطابق فیصلے کرنا ہے، اختیارات سے تجاوز کیا جائے تو ججز کے حلف کی خلاف ورزی ہوگی۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے لکھا کہ 6 رکنی بینچ کا فیصلہ غیر آئینی تھا ،اس لیے 29 مارچ کا فیصلہ کالعدم قرار نہیں دیا جاسکتا، لارجر بینچ کے حکم سے آمرانہ جھلک آتی ہے جو آئین کا متبادل نہیں ہوسکتا، وفاقی حکومت رجسٹرار عشرت علی کو 3 اپریل کو عہدے سے ہٹا چکی تھی، رجسٹرار نے حکومت کا حکم نہ مانتے ہوئے 4 اپریل کو 6 رکنی بینچ کا روسٹر جاری کیا، رجسٹرار نے 29 مارچ کے فیصلے پر غیر آئینی سرکلر جاری کیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top