جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

چیف جسٹس کیوں؟ استعفیٰ شہباز شریف دیں جو آئین کو پامال کر رہے ہیں : پرویز الہٰی

08 اپریل, 2023 15:29

لاہور : پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا ہے کہ ہمارے ادارے اتنے کمزور نہیں کہ ایک صوبائی الیکشن میں سکیورٹی نہ دے سکیں، استعفیٰ شہباز شریف دیں۔

پی ٹی آئی کے مرکزی صدر پرویز الہٰی سے سابق وفاقی وزراء، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز نے ملاقات کی۔

دوران ملاقات سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ چیف جسٹس سے استعفیٰ مانگنے سے پہلے حکومت اپنے گریبان میں جھانکے۔ چیف جسٹس نے آئین کی پاسداری کی وہ کیوں استعفیٰ دیں؟ استعفیٰ شہباز شریف دیں جو آئین کو پامال کر رہے ہیں۔

پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ سے استعفے کا مطالبہ کرنے والے خود عدالتی مفرور ہیں۔ نواز شریف کس منہ سے استعفیٰ کا مطالبہ کر رہے ہیں وہ ایک بار پھر 90 والی تاریخ دہرانا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : گیس کی تقسیم پالیسی پر نظرثانی کی جائے، لوگ مشکل میں ہیں : وزیر اعلیٰ سندھ

انہوں نے کہا کہ ہمارے ادارے اتنے کمزور نہیں کہ ایک صوبائی الیکشن میں سکیورٹی نہ دے سکیں۔ پاکستانی فوج نے آج سے زیادہ مشکل حالات میں بھی الیکشن میں سکیورٹی دی ہے۔ سپریم کورٹ نے اداروں کی رپورٹ دیکھ کر ہی الیکشن کرانے کا فیصلہ دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف الیکشن سے بچنے کیلئے اداروں کا امیج تباہ کر رہے ہیں۔ پی ٹی آئی اور عمران خان کی شہرت سے خوفزدہ ن لیگ الیکشن میں اپنے امیدوار ہی پورے کر لے تو بڑی بات ہو گی۔

سابق وزیر اعلیٰ نے دھمکی دی کہ نگراں حکومت کے غیر قانونی احکامات پر عملدرآمد کرنے والے افسر نتائج بھگتنے کیلئے تیار رہیں۔ ظل شاہ کے قاتل رانا ثناء اللہ اور محسن نقوی کو کٹہرے میں کھڑا کریں گے۔

ملاقات کرنے والوں میں چوہدری وجاہت حسین، میاں منیر، خالد وسیم، رائے منصب علی خان، رفاقت گیلانی، راؤ عبدالرحمن، ذوالفقار گھمن، فخر ندیم، سردار ہاشم، ملک فیصل منیر، چوہدری شاہد پرویز، عظمت خان نیازی، ریاض خان نیازی و دیگر رہنماء شامل تھے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top