جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

عمران خان کی آٹھ مقدمات میں 18 اپریل تک ضمانت منظور

06 اپریل, 2023 15:32

اسلام آباد : عدالت میں عمران خان کے خلاف درج آٹھ مقدمات میں ضمانت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے درخواست کی سماعت کی۔

عمران خان کے وکیل نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست جمع کرائی اور کہا کہ آج وزیر اعظم نے آنا ہے اور سیکورٹی وہاں ضروری ہے۔ آخری گزارش ہے کہ اٹھارہ اپریل کو ساڑھے گیارہ بجے کا وقت مقرر کر دیں۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان اور بشریٰ بی بی کا نکاح دوران عدت پڑھایا گیا، کارروائی کی جائے : شہری کا بیان

چیف جسٹس نے کہا کہ ہم اٹھارہ کو یہ درخواست نمٹا کر آپ کو پروٹیکشن دے دیں گے۔ ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے کہا کہ اگر آئندہ سماعت پر بھی نہیں آتے تو کیا ہو گا؟

چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ ضمانت کے لیے پٹیشنر کا خود پیش ہونا ضروری ہے۔ اگر نہیں آتے تو قانون کے مطابق کارروائی ہو گی۔ ہم پہلے سے آرڈر میں کچھ لکھ کر ہاتھ نہیں باندھا چاہتے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی آٹھ مقدمات میں درخواست ضمانت 18 اپریل تک توسیع کردی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top