جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سیلاب سے پاکستان کی پیداوار متاثر ہوئی، جو مہنگائی بڑھنے کا سبب ہے : اے ڈی بی

04 اپریل, 2023 12:08

اسلام آباد : اے ڈی بی نے معاشی آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی، جس کے مطابق رواں مالی سال کے اختتام تک پاکستان کی معیشت سست روی کا شکار رہے گی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ میں میں بتایا گیا کہ سیلاب کی وجہ سے معاشی شرح نمو کم رہے گی۔ سیلاب کی وجہ سے پاکستان کی پیداوار متاثر ہوئی جو مہنگائی بڑھنے کا سبب ہے۔ سیلاب کی وجہ سے پاکستان کو کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستانی روپے میں مزید گراوٹ اور توانائی مہنگی ہونے کا خدشہ ہے: اے ڈی بی

رپورٹ کے مطابق سیلاب کی وجہ سے فارن ایکسچینج ذخائر میں کمی کا سامنا ہے۔ پاکستان کی گروتھ میں 0.6 فیصد کمی ہوئی ہے۔ پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح 2 فیصد تک ہوگی۔ پاکستان میں مالی خسارہ 6.9 فیصد تک پہنچ رہا ہے۔

اے ڈی بی نے بتایا کہ گزشتہ 20 سال میں ماحولیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہونے والے 10 بڑے ملکوں میں پاکستان بھی شامل ہے۔ گزشتہ سال پاکستان میں مہنگائی کی شرح 12.2 فیصد تھی۔ اس سال مہنگائی کے بڑھنے کی شرح دگنی سے زیادہ 27.5 فیصد تک ہوگی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top