جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پنجاب، کے پی انتخابات کیس : پاکستان بار کونسل کی فل کورٹ بینچ بنانے کی استدعا

31 مارچ, 2023 14:45

اسلام آباد : پاکستان بار کونسل کے چیئرمین ایگزیکٹیو کونسل نے فل کورٹ بینچ بنانے یا فل کورٹ اجلاس طلب کرنے کی استدعا کر دی ہے۔

سپریم کورٹ میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کے انتخابات میں تاخیر سے متعلق پی ٹٰی آئی کی درخواست پر چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کیس کی سماعت کر رہا ہے۔ بینچ میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر شامل ہیں۔

پاکستان بار کونسل کے چیئرمین ایگزیکٹیو کونسل عدالت میں پیش ہوئے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آپ کو بعد میں سنیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : سپریم کورٹ نے جسٹس قاضیٰ فائز عیسیٰ کیس کے فیصلے کیخلاف سرکلر جاری کردیا

حسن رضا پاشا نے کہا کہ بار کا کسی کی حمایت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ فل کورٹ بینچ نہیں بن سکتا تو فل کورٹ اجلاس کر لیں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ فل کورٹ پر ہم سوچ رہے ہیں۔ ججز کے آپس میں تعلق اچھے ہیں۔ کل اور آج 2 ججز نے سماعت سے معذرت کی۔ آپ کا بہت احترام ہے، آپ مجھ سے چیمبر میں ملیں۔ سپریم کورٹ بار کے صدر بھی مجھ سے رابطے میں رہتے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top