جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ظلے شاہ کیس : یاسمین راشد اور محمود الرشید کی عبوری ضمانتوں میں 13 اپریل تک توسیع

31 مارچ, 2023 12:20

لاہور : عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد اور میاں محمود الرشید کی عبوری ضمانتوں میں 13 اپریل تک توسیع کر دی۔

لاہور کی سیشن کورٹ میں پی ٹی آئی کارکن علی بلال عرف ظلے شاہ کی موت کے کیس میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل سیشن جج محسن بلال بیگ نے کیس پر سماعت کی۔

ڈاکٹر یاسمین راشد اور میاں محمود الرشید پیش ہوئے۔ تفتیشی افسر نے رپورٹ پیش کی، جس کے مطابق بیچ سڑک میں چلتے علی بلال کو تیز رفتار ویگو ڈالے نے ٹکر ماری۔ ملزمان نے بیان دیا کہ زخمی حالت میں علی بلال کو سروسز اسپتال منتقل کیا گیا، لیکن وہ دم توڑ گیا۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی رہنماء اسد عمر کی 7 اپریل تک عبوری ضمانت منظور

تفتیشی افسر نے بتایا کہ پولیس نے علی بلال کو اسپتال منتقل کرنے والے ملزمان کے بیان پر مقدمہ درج کیا۔ ملزمان موت کی اطلاع ملتے ہی اسپتال سے فرار ہوگئے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد وغیرہ نے حقائق کو چھپاتے ہوئے پولیس کو ظل شاہ کی موت کا ذمہ دار ٹھہرایا۔

پی ٹی آئی رہنماؤں نے مؤقف اختیار کیا کہ ہم شامل تفتیش ہونا چاہتے ہیں، ڈر ہے کہ پولیس گرفتار نہ کر لے۔ ہمارے اوپر بے بنیاد مقدمات درج کر دئیے۔ عدالت ہماری عبوری ضمانتیں منظور کرنے کا حکم دے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top