جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

گورنر سے ملاقات بے نتیجہ، پشاور یونیورسٹی کے اساتذہ کا ہڑتال ختم کرنے سے انکار

31 مارچ, 2023 12:20

پشاور : گورنر خیبر پختونخوا کی جامعہ پشاور کے وائس چانسلر اور پشاور یونیورسٹی کے اساتذہ کے ساتھ پہلی ملاقات بے نتیجہ نکلی۔

گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے اساتذہ کو قلم چھوڑ ہڑتال ختم کرنے کا کہا اور وائس چانسلر اور قتل کیس میں شفاف انکوائری کی یقین دہانی کرائی۔

اساتذہ تنظیم نے وائس چانسلر کے استعفیٰ کے بغیر ہڑتال ختم کرنے سے انکار کردیا، ان کا کہنا تھا کہ وائس چانسلر کے استعفیٰ تک کلاسز کا بائیکاٹ جاری رہے گا۔

ملاقات میں محکمہ اعلیٰ تعلیم کے حکام اور یونیورسٹی انتظامیہ بھی شامل تھے۔ وائس چانسلر نے یونیورسٹی میں جاری تمام صورتحال کی تفصیلی رپورٹ اور دستاویزات گورنر کو پیش کئے۔

یہ بھی پڑھیں : لکی مروت حملے کے بعد پشاور میں سیکورٹی سخت

پشاور یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد ادریس نے جی ٹی وی نیوز سے ٹیلفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پشاور یونیورسٹی کے اساتذہ کے احتجاج ختم نہ کرنے پر اب قانونی کارروائی کریں گے۔ گورنر کو سفارش کروں گا کہ اساتذہ کی ایک ماہ کی تنخواہ طلبہ کی فیسوں میں دیں۔

انہوں نے کہا کہ احتجاج میں شریک مظاہرین کی ایک ماہ کی تنخواہ 30 کروڑ روپے بنتی ہیں۔ پیوٹا خود قوم کے بچوں کا وقت ضائع کر رہی ہیں اور نااہل مجھے سمجھتے ہیں۔ باہر لاکھوں کی تعداد میں پی ایچ ڈی ہولڈرز بیروزگار بیٹھے ہیں۔ مجھے نہ تو اساتذہ نے لگایا ہے اور نہ ہی اساتذہ مجھے ہٹا سکتے ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top